انسٹا گرام پر معلق چٹان کی دھوم

ناروے میں دوپہاڑیوں کے درمیان موجود ایک بڑی معلق چٹان دنیا بھر میں مشہورہوگئی۔ ملکی اور بین الاقوامی سیاح اس چٹان پر کھڑے ہوکر تصاویر لیتے ہیں اور اس تصویر کو انسٹا گرام اور فیس بک پر ایک مشہور اور جانی پہچانی جگہ بن چکی ہے، اس بڑی معلق چٹان کو جیرگ بولٹن کا نام دیا گیا ہے۔

اس مقام پر پیدل پہنچنا بہت آسان ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر عمر کے لوگ یہاں ضرور آتے ہیں۔ اس حیرت انگیز مقام کو انسان دوست بھی کہا جاتا ہے کیونکہ دو پہاڑیوں پر اٹکے پتھر پر اترنے کے لیے خاص محنت درکار نہیں ہوتی۔ دوسری جانب اب تک یہاں کوئی جان لیوا حادثہ بھی نہیں ہوا ہے۔

کار جتنا بڑا دِل کس جانور کا ہوتا ہے؟

تاہم اس کے نیچے کم سے کم 3200 فٹ گہری کھائی ہے اور گرنے کی صورت میں بچنے کا کوئی امکان نہیں رہتا۔ ناروے کی روگا لینڈ کاؤنٹی میں واقع یہ ایک قدیم بولڈر ہے اور مضبوطی سے اپنی جگہ جما ہوا ہے۔ روگا لینڈ کا علاقہ ایک کمزور ٹیکٹونک خطے میں واقع ہے۔

Back to top button