’’حریم کو شوبز جوائن کرنے پر عزت نہ ملنے کی دھمکی کیوں ملی‘‘

اداکارہ حریم فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز کو بطور کیرئیر اپنانے کیلئے انہیں بہت مشکلات پیش آئیں، والدین کی بجائے دیگر افراد نے بہت ڈرایا بلکہ یہ تک کہا گیا کہ اس پروفیشن میں کوئی عزت نہیں ہوتی ہے، اداکارہ کی طویل عرصے بعد چھوٹی سکرین پر واپسی ہوئی، ان کے ڈرامے ’22 قدم‘ کو کافی سراہا جا رہا ہے، جس میں انہوں نے ایک کرکٹر کا کردار ادا کیا ہے۔ڈرامے کے کردار سمیت دیگر معاملات پر بات کرتے ہوئے حریم فاروق نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ انہوں نے 22 قدم‘ میں کرکٹر کا کردار ادا کرنے کے لیے دو ماہ تک تربیت لی، تربیت کے دوران انہیں بیٹنگ میں مشکلات ہوئیں، تاہم انہوں نے اچھے طرح باؤلنگ کرانا سیکھ لیا تھا، ٹریننگ کے دوران ایک دن انہوں نے مسلسل 100 گیندیں کرنے کا عزم کیا لیکن 90 گیندیں کروانے تک ان کی کمر میں درد ہوگیا، اس کے باوجود انھوں نے اپنا ٹارگٹ پورا کیا لیکن اگلے دن کے پورے جسم میں درد پھیل گیا اور ان کی ایک ٹانگ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، جس سے وہ کچھ وقت کے لیے بہت ڈر گئی تھیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ’22 قدم‘ میں انہوں نے خاتون کرکٹر کا کردار اپنی ذات کو دیکھ کر پسند کیا، کیوںکہ وہ خود بھی ایسی ہی بننا چاہتی تھیں، اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ شائقین کی جانب سے ان کے کردار کو کافی سراہا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔ڈرامے میں وہاج علی کی جانب سے ساتھ میں کام کرنے پر انہوں نے اداکار کی تعریفیں کیں اور بتایا کہ انہوں نے ایک بار بھی یہ طعنہ نہیں دیا کہ ڈرامے میں خاتون کا کردار مرکزی ہے، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ وہ اداکارہ بننا چاہتی ہیں تو سب حیران رہ گئے، والدین راضی ہوگئے، جس پر انہوں نے کسی اور کی کوئی پرواہ نہیں کی۔حریم فاروق کے مطابق انہیں یہ تک کہا گیا کہ وہ جس پروفیشن میں جانا چاہتی ہیں، وہ اچھا نہیں ہے، وہ لوگوں کی عزت نہیں کی جاتی، انہوں نے لوگوں کی باتوں پر توجہ نہ دی، کیوں کہ عزت دینے والا خدا ہوتا ہے، لوگ کون ہوتے ہیں عزت دینے والے، معاشرے میں لوگوں نے عزت کو خواتین سے جوڑ دیا ہے اور خواتین کے لیے

سراج الحق کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر احتجاج کا اعلان

ہی ہر فیلڈ میں عزت کی بات کی جاتی ہے۔

Back to top button