کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی،حارث رؤف،سوریاکمارکوجرمانہ

آئی سی سی نے ایشیا کپ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزائیں سنا دیں۔پاکستانی فاسٹ بالر حارث رؤف کو 2 ون ڈے میچز کیلئے معطل کردیا گیا ہے ،انہیں میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ،2 ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیے گئے ہیں ۔
اسی طرح بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر میچ کا 30 فیصد جرمانہ، 2ڈی میرٹ پوائنٹ دیے گئے ہیں ،پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔
قبل ازیں بھارت کیخلاف میچ کےد وران 6-0کے اشارے اور سلیبریشن سٹائل کے معاملے پر قومی کرکٹر حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان نے میچ ریفری کو لاجواب کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف نے میچ ریفری سے 0-6 کا مطلب پوچھ کر لاجواب دیا، رچی رچرڈسن نے کہا کہ آپ نے 0-6 کا اشارہ کیا، بھارتی بورڈ کو اس پر اعتراض ہے۔
حارث رؤف نے جواب دیا کہ بھارتی بورڈ بتائے 0-6 کا کیا مطلب ہوسکتا ہے،جس پر رچی رچرڈسن نے کہا کہ بھارتی بورڈ کو لگتا ہے یہ اشارہ آپ کسی اور چیز سے جوڑ رہے تھے۔
حارث رؤف نے جواب دیا کہ آپ یا وہ بتائیں میں 0-6 کو کس چیز سے جوڑ رہا تھا؟ میچ ریفری نے کہا کہ آپ بتائیں آپ نے یہ 0-6 کا اشارہ بار بار کیوں کیا؟
حارث رؤف نے جواب دیا کہ شائقین کی طرف محض اشارہ کیا، میرا اور کوئی مطلب نہیں تھا۔
دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے بھی سماعت میں میچ ریفری کو لاجواب کردیا، صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ ہم پٹھان ہیں، ہر خوشی میں گن سیلبریشن کی جاتی ہے۔
میچ ریفری نے کہا کہ یہ کرکٹ میچ تھا، یہاں آپ کا ارادہ مخالف ٹیم کو دکھانا لگتا ہے، صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ اگر کرکٹ کی بات ہے تو ماضی میں دھونی اور کوہلی بھی ایسا کر چکے ہیں۔
