کیا آپ نے 10 ارب ویوز لینے والی ویڈیو کو دیکھا ہے؟

دنیا کی مقبول ترین ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب پر ایسی ہزاروں اور لاکھوں ویڈیوز موجود ہیں جن کو صارفین کی ریکارڈ تعداد دیکھ چکی ہے لیکن ایک ویڈیو ایسی بھی ہے جس کو 10 ارب ویوز ملے ہیں، کیا آپ نے اس ویڈیو کو دیکھا ہے؟

جی ہاں ! یہ ویڈیو ہے بے بی شارک، بچوں کے مقبول ترین گانے بے بی شارک یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہے، اب وہ دنیا کی پہلی ویڈیو بن گئی ہے جس کے ویوز کی تعداد 10 ارب سے تجاوز کر گئی ہے اور ایسا کوئی امکان نہیں کہ مستقبل قریب میں کوئی اور ویڈیو اس کے قریب بھی پہنچ سکے۔

بے بی شارک نے نومبر 2020 میں لوئس فونسی اور ڈیڈی یانکی کی ویڈیو ’’ڈیسپاسیٹو‘‘ کو پیچھے چھوڑ کر یوٹیوب کی سب سے زیادہ مقبول ویڈیو یونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، جب سے ڈیسپاسیٹو دوسرے نمبر پر ہے جس کو اب تک 7 ارب 70 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے تو ایسا امکان نہیں کہ وہ بے بی شارک کو پیچھے چھوڑ سکے۔

تیسرے نمبر پر بھی بچوں کی ہی ایک ویڈیو ’’جونی جونی یس پاپا ہے‘‘ جسے لو لو کڈز نے تیار کیا تھا جبکہ ایڈ شیرین کی ویڈیو ’’شیپ آف یو‘‘ چوتھے اور وز خلیفہ کی ویڈیو ’’سی یو اگین‘‘ 5 ویں نمبر پر ہے۔دنیا بھر میں مقبول بچوں کے گانے بے بی شارک کو جون 2016 میں یوٹیوب پر پہلی مرتبہ اپ لوڈ کیا گیا تھا جو امریکی کیمپ فائر سانگ کا ری میکس ہے اور یہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں واقع پروڈکشن کمپنی پنک فونگ نے جاری کیا تھا۔

چھوٹے کرداروں سے کیرئیر بنانیوالے بھارتی سپر سٹارز

عالمی سطح پر شہرت پانے کے علاوہ بچوں میں مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ یہ گیت بڑی عمر کے افراد میں بھی کافی مقبول ہے، درحقیقت وقت کے ساتھ دیگر مقبول ویڈیوز کو دیکھنے کا رجحان کم ہوا ہے مگر ’’بے بی شارک‘‘ اب بھی بہت زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہے بلکہ اس پر ٹی وی پروگرام بنتے رہے ہیں۔

دنیا کے مختلف فنکاروں نے ’’بے بی شارک‘‘ کو مختلف انداز سے پیش بھی کیا ہے اور اس کا ایک ڈانس چیلنج بھی وائرل ہوا، واشنگٹن نیشلز بیس بال ٹیم نے اس گانے کو اپنا ترانہ بنایا تھا اور 2019 میں ورلڈ سیریز میں کامیاب ہونے کے بعد ان کی جیت کے جشن کے دوران اسے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بجایا گیا۔

اس پر ایک فلم بنانے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے اور ایک این ای فٹی کلیکشن بھی موجود ہے، کرونا وائرس کی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے بے بی شارک کا کرونا وائرس ورژن واش یور ہینڈز بھی جاری کیا گیا تھا جس میں ہاتھ دھونے کے ساتھ چھینکنے اور کھانستے وقت منہ کو ڈھانپنے اور ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ بھی سمجھایا گیا تھا۔

Back to top button