برطانوی نظام صحت نے متاثر کیا، صحت کارڈ اُس سے بھی آگے ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برطانوی نظام صحت نے متاثر کیا، صحت کارڈ اس سے بھی آگے ہے، 74 سالہ تاریخ میں کسی نے ریاست مدینہ کی طرف جانے کا نہیں سوچا ہے۔

راولپنڈی میں صحت کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے محکمہ صحت کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق برطانیہ کا صحت کا نظام بہت قریب سے دیکھا، اور اس نے مجھے متاثر کیا جس کے تحت کوئی شہری سرکاری ہسپتال میں جا کر اپنا علاج کروا سکتا ہے، لیکن یہ پروگرام برطانیہ کے ہیلتھ پروگرام سے بھی آگے اس میں کوئی بھی شخص نجی ہسپتال میں بھی علاج کروا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ شاید ہی دنیا میں کوئی ایسا ملک ہوگا جہاں ایسا کوئی پروگرام کیا گیا ہو، یہ ایسا پروگرام ہے جو امیر غریب سب کے لیے ہے، ہم نے سرکاری ہسپتالوں کی تنزلی دیکھے ہیں۔وزیراعظم کے مطابق ہم نے آہستہ آہستہ سرکاری ہسپتالوں کی تنزلی دیکھی اور پھر امیروں کے لیے نجی ہسپتال دیکھے اور بچارہ عام شہری سرکاری ہسپتالوں میں جاتا تھا، ضلعی ہسپتالوں میں ڈاکٹرز جاتے ہی نہیں تھے۔

جسٹس اطہرمن اللہ کی طبعیت ناساز، تمام مقدمات کی سماعت منسوخ

انہوں نے کہا کہ غریب بچارہ ٹھوکریں کھا رہا تھا، ایسا نظام بن گیا تھا کہ اگر اچھا علاج چاہئے تو پیسے لاؤ، دہرایا کہ یہ ملک کسی مقصد کے لیے بنا تھا کہ ہندوستان کے مسلمانوں نے پاکستان کے لیے ووٹ دیا تھا، علامہ اقبال کا خواب تھا کہ ہم دنیا میں ایک مثال بنیں گے کہ صحیح معنوں میں اسلامی ریاست کیا ہوتی ہے، جو ریاست مدینہ ہے۔

Back to top button