گرمی نے یورپ کو لپیٹ میں لے لیا،4روز میں 212افرادجان کی بازی ہار گئے

یورپ کے مختلف ممالک میں گرمی کی شدید لہر، 4 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی۔
فرانس میں بھی ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی جہاں 80 سال میں پہلی بار درجہ حرارت 44 ڈگری سے اوپر چلاگیا۔ اٹلی میں بھی 24 گھنٹے میں گرمی سے 5 ہلاکتیں ہوئیں۔
ادھر لندن اور ساؤتھ ایسٹ انگلینڈ کیلئے شدید گرمی کی ریڈ وارننگ میں کل تک توسیع کردی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لندن میں درجہ حرارت 30 اور 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہی رہنےکا امکان ہے۔
گرمی کے باعث ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھنے لگا ہے، رائل کالج آف فزیشنز کا کہنا ہے کہ گرمی ہسپتالوں کی مشینوں اور آلات کو بھی خراب کر رہی ہے۔
