اداکارہ صبور علی شوٹنگ میں جھلسنے سے کیسے بچیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار اداکارہ سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی برائیڈل شوٹ کے دوران آگ میں جھلسنے سے بال بال بچ گئیں۔ صبور علی نے گزشتہ ماہ مئی کے آغاز میں کرائے گئے اپنے برائڈل فوٹو شوٹ کی ان دیکھی تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا نہیں ہے کہ اداکاری صرف گلیمر کا نام ہے۔
صبور علی کے مطابق بعض اوقات شوٹنگ کے دوران اداکاروں کو انتہائی خطرناک کام بھی کرنے پڑتے ہیں اور ایسے اسٹنٹ بھی کیے جاتے ہیں، جو انتہائی خطرناک ہوتے ہیں، اداکاری کرنا سخت محنت طلب کام ہے، اسے صرف گلیمرس کی دنیا سمجھنا غلط ہے۔

حکومت نے مہنگائی بم پھینکا تو خود بھی اڑ جائے گی

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں جہیز کے خلاف تشہیری برائڈل فوٹو شوٹ کے دوران آگ کی بھٹی کے قریب کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور اس دوران اچانک آگ کی لکڑی گر کر ان کے قریب آ جاتی ہے۔ آگ کے شعلوں میں بھڑکتی لکڑی کے قریب گرنے سے صبور علی کچھ قدم پیچھے ہو جاتی ہیں، تاہم انہیں ویڈیو میں پرسکون انداز میں شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے جس برائیڈل شوٹ کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں وہ مئی کے آغاز میں کروایا تھا، جس میں سرخ لباس پہن کر جہیز خوری کے خلاف شعور بیدا کیا تھا، جہیز خوری کے خلاف شوٹ کیے گئے تشہیری فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل ہو گئی تھیں اور لوگوں نے ان کی تصاویر کو سراہا تھا۔۔

شادی کے بعد فوٹو شوٹ اداکارہ کا پہلا شوٹ تھا، اس سے قبل وہ شادی سے پہلے برائیڈل شوٹ کروا چکی تھیں، رواں برس کے آغاز میں دیرینہ دوست اداکار علی انصاری سے شادی کی تھی، جن سے گزشتہ برس منگنی کی تھی، شادی کے بعد صبور علی کو سکرین پر کم دیکھا جا رہا ہے، البتہ انہیں شوز اور تقاریب میں دیکھا جاتا رہا ہے۔

Back to top button