بشریٰ انصاری  نےدوسری شادی کیسے کی ؟تمام قصہ سنادیا

 سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نےکہا ہے کہ انہوں ن دوسرے شوہر کو تلاش نہیں کیا تھا، وہ انہیں خود ہی مل گئےاورانہیں ایک نیک سیرت شخص کےساتھ زندگی گزارنےمیں مزہ آ رہا ہے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نےانٹرویو میں شوہر کو ونڈرفل قرار دیتے ہوئےکہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ رات کوڈانس پارٹیاں کرتے ہیں بلکہ وہ انتہائی نیک سیرت شخص ہیں۔اگر وہ ان سے شادی نہ کرتیں تو وہ پانچ، چھ افراد کو ضرورآزماتیں۔لیکن ان کےپاس کسی کوآزمانے اور کسی کو تلاش کرنےکا وقت بھی نہیں تھا اور یہ کہ تلاش کرنےسےکوئی اچھا شخص نہیں ملتا۔تلاش کرنے سےصرف منحوس افراد ہی ملتے ہیں۔اس لیےانہوں نےشوہر کو تلاش نہیں کیا تھا بلکہ وہ انہیں خود ہی مل گئےتھے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ اچھے شوہر کی شکل میں ایک طرح سے انہیں ان کی کسی نیک کا اجر ملا ہےاور ان کےشوہر اچھی شخصیت کےمالک ہیں۔ان کےساتھ انہیں زندگی گزارنے میں مزہ آ رہا ہے۔

خیال رہےکہ بشریٰ انصاری کی اقبال حسین سےشادی کی افواہیں گزشتہ تین، چارسال سے تھیں لیکن پہلی بار مئی 2023 میں ایک انٹرویو کے دوران بشریٰ انصاری نےدوسری شادی کا اعتراف کیا تھا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی دوسری شادی کب ہوئی۔

وہ متعدد انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ ان کی شادی کو چندسال ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے کبھی دوسری شادی کی تاریخ اور سال نہیں بتایا۔ان کےدوسرےشوہراقبال حسین بھی ڈراما نگار ہیں اور وہ ان سے کم عمر ہیں جب کہ ان کی بھی دوسری شادی ہے۔

دھوم چارسےابھیشیک آؤٹ،رنبیرکپور کی انٹری

اس سےقبل بشریٰ انصاری کی اقبال انصاری سےشادی ہوئی تھی جو4 دہائیاں بعد طلاق پر ختم ہوئی جب کہ ان کےدوسرے شوہراقبال حسین کی بھی پہلی شادی طلاق پرختم ہوئی تھی۔

Back to top button