مدت ملازمت میں توسیع صرف اپنے لیے قبول نہیں کروں گا : چیف جسٹس

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے واضح کیاہے  کہ مدت ملازمت میں توسیع صرف اپنے لیے قبول نہیں کروں گا۔

سپریم کورٹ میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو میں سوال ہوا کہ رانا ثناء اللہ کےبقول تمام ججز کی عمر بڑھائی جائےتو آپ بھی ایکسٹینشن لینے پرمتفق ہیں، جس پر چیف جسٹس نےکہا کہ بتایاگیا تمام چیف جج صاحبان کی مدت ملازمت میں توسیع کر رہے ہیں۔میں نےکہا باقیوں کی کردیں، میں صرف اپنے لیے قبول نہیں کروں گا۔

پہلے بینچ دیکھ کر ہی بتا دیا جاتا تھا کیس کا فیصلہ کیا ہوگا اب ایسا نہیں ہوتا : چیف جسٹس

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نےکہا کہ رانا ثناء اللہ صاحب کو میرےسامنے لےآئیں، ایک میٹنگ ہوئی جس میں اعظم نذیر تارڑ، جسٹس منصور اور اٹارنی جنرل بھی تھے،اس میٹنگ میں تو رانا ثناء اللہ موجود نہیں تھے،میں نےکہا باقیوں کی کردیں، میں صرف اپنے لیے قبول نہیں کروں گا مجھےتو یہ نہیں معلوم کہ کل میں زندہ رہوں گابھی یا نہیں۔

قبل ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئے عدالتی سال کی تقریب کےسلسلے میں فل کورٹ ریفرنس سےخطاب میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ گالم گلوچ برداشت نہیں کریں گے،کیس پر جتنی تنقید کرنی ہےکریں ذاتیات پرنہ جائیں،مثبت دلائل دیں سراہیں گے،مفروضوں یاذرائع پر بات کرنےکی ضروت نہیں، کیس کافیصلہ مفروضوں پرنہیں شواہد اور ثبوت پر ہوتاہے۔

Back to top button