آئی سی سی نے ویمن ٹی 20 کی رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کی تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کی بولر سعدیہ اقبال نےپھر پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
بولنگ کی فہرست میں آسٹریلیا کی اینا بل سدرلینڈ دوسرے اور بھارت کی دپتی شرما تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کی نشرہ سندھو بھی نمایاں کارکردگی کے باعث ٹاپ 10 میں شامل ہو گئی ہیں اور اس وقت آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بیٹنگ میں آسٹریلیا کی بیتھ مونے بدستور سرفہرست ہیں، جب کہ بھارت کی سمریتی مندھانا ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔ تاہم ویمن بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔
آل راؤنڈرز کی کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جب کہ پاکستان کی فاطمہ ثنا کو 13ویں پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔