حملہ ہوا توجنگ جدید ہتھیاروں سے لڑی جائےگی،ایران

ایرانی فوج کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے کہا ہےکہ حملہ ہوا تو اب جنگ نئے طریقوں اور جدید ہتھیاروں کے ساتھ لڑی جائے گی جس کا دشمن کو اندازہ بھی نہیں ہوگا۔ ایک ایک ایرانی اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔
ایرانی فوج کی خاتم الانبیا بریگیڈ نے امریکی صدر کو متنبہ کیا ہے کہ ہمارے جوانوں کی انگلیاں ٹریگر دبانے کے لیے تیار ہیں۔ دوبارہ حملہ ہوا تو فوری، فیصلہ کن اور بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔
ادھر ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرامینیا نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے ایک بار پھر صہیونی جال میں پھنس کر ایران کے خلاف جارحیت کی تو ہم اس کے خلاف نئے محاذ کھولیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اور اب جنگ نئے طریقوں اور جدید ہتھیاروں کے ساتھ لڑی جائے گی جس کا دشمن کو اندازہ بھی نہیں ہوگا۔ ایک ایک ایرانی اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا تھا کہ امریکا کا منگل کے روز ایران پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا پورا ارادہ تھا لیکن خلیجی ممالک کی درخواست پر نئے حملے مؤخر کردیئے۔
