عمران خان آج اگر جیل میں ہیں تو اپنی وجہ سے ہیں : سعد رفیق

سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سب کو پیغام جانا چاہیے جو خرابی کرےگا وہ بھگتےگا۔ عمران خان آج اگر جیل میں ہیں تو اپنی وجہ سے ہیں، ان کو کسی سیاسی مخالف نے جیل میں نہیں ڈالا۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ بن کر ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا اور ملک کو مشکل حالات میں دھکیل دیا۔
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ جھوٹ بول کر ووٹ لینا بھی گناہ ہے،یہ نہیں ہوسکتا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جائے،سیاست دانوں کو خرابی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے غلطیوں سے سیکھ لیاہے۔
انہوں نے کہاکہ سیاست دان کمزور ہے یا نہیں،یہ بات سیاست دانوں کو ہی کرنا ہوگی پھر کوئی نہ کوئی رستہ کھلے گا۔
پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول بھٹو زرداری
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ اس وقت عدالتوں میں رسہ کشی ہورہی ہے، خان صاحب کہتے تھےکہ اسٹیبلشمنٹ اور جرنیلوں سے بات کروں گا جب کہ عمران خان کو کسی سیاسی مخالف نے جیل میں نہیں ڈالا، اپنی وجہ سے قید میں ہیں۔
انہوں نےکہاکہ مجھ جیسے سیاسی کارکن کے نزدیک ملک کی تمام اکائیوں کو اکٹھا رہناچاہیے،ہمارے درمیان اختلاف ہوسکتا ہے لیکن ہم الگ نہیں ہوسکتے۔
ان کاکہنا تھاکہ آرمی پبلک اسکول اور تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
