پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ ماضی میں بھی پاکستان نے امریکا اور چین کے درمیان تعلقات میں ثالثی کاکردار ادا کیا اور آج بھی ہم تقسیم کے بجائے فاصلے کم کرنا چاہتےہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے زرداری میونخ میں سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتےہوئے کہاکہ بھارت کو چین کے مقابلے میں لانےسے خطے میں طاقت کا توازن بگڑےگا،جو کسی کےمفاد میں نہیں ہوگا۔

ان کاکہنا تھاکہ پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر غربت اور بےروزگاری جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہےاور ان مسائل کے حل کےلیے مذاکرات کی بحالی ناگزیر ہے، جس میں امریکا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ہم تقسیم کی بجائے فاصلے کم کرنا چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ ٹرمپ ڈیل میکر ہیں پاکستان امریکی صدر سے انگیج ہوسکتا ہے۔

بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا پیپلزپارٹی کاایجنڈاہے،گورنرپنجاب

انہوں نےکہا کہ پاکستان اپنی بقا کےلیے خطے میں ضروری اقدامات کرےگا تاکہ ملکی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔

Back to top button