ایران اگر مذاکرات کی میز پر نہ آیا تو امریکا اسکا کا جوہری پروگرام تباہ کرسکتا ہے: جرمن چانسلر

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نےکہا ہے کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نا آیا تو امریکا کی جانب سےایران کا جوہری پروگرام تباہ کیے جانے کا خطرہ ہے ۔
ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران جرمن چانسلرفریڈرک مرز نےخبردارکرتے ہوئےکہا کہ اگر کشیدگی میں جلد کمی نہ ہوئی اور ایران مذاکرات کی میز پر نہ آیا تو امریکا ایران کا جوہری پروگرام تباہ کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کے پاس ایرانی جوہری پروگرام تباہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ مطلوبہ ہتھیار لیکن امریکا کے پاس یہ صلاحیت اور ہتھیار ہیں۔
امریکا کا آج سے جمعہ تک مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ بند رکھنے کا اعلان
جرمن چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں کےبعد ایرانی حکومت کمزور پڑ چکی ہے۔
واضح رہےکہ ایران کےجوہری پروگرام پر اسرائیل کےتازہ ترین حملوں نے نطنز، فردو اور اصفہان میں جوہری تنصیبات سمیت کئی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گئا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ ان حملوں سے اگرچہ کچھ وقتی نقصان ضرور ہوا ہے مگر اسرائیل ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر مفلوج نہیں کرسکا۔