عمران سے حکومت نہ لی جاتی تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا
پاکستان ڈیموکرکٹ موومنٹ کے صدر و امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ملک کو بیچ دیا، عمران سے حکومت نہ لی جاتی تو ملک ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا، پی ٹی آئی کو ووٹ دینا ملک کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا قبائلیوں سےاسلحہ چھین لیاگیا جبکہ بندوق بردارلوگ آزاد ہیں ،ریاستی اداروں کو قبائلی عوام کا حق دینا ہوگا،طاقتور عقل سے عار ہیں اور جو عقل مند ہیں وہ طاقت سے عاری ہیں،ان علاقوں میں مسلح افراد کا راج جبکہ انتظامیہ اور پولیس بے بس ہے۔
انکا کہناتھا تمام شہریوں کے جان ومال کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، قبائلی عوام مسائل کا شکار جبکہ نوجوان اپنے مستقبل کیلئے پریشان ہیں،قبائلی علاقوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہا، رواں ہفتے اس حوالے سےوزیراعظم سے ملاقات کروں گا۔
فوج اورعوام میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش برداشت نہیں کرینگے
انہوں نے کہا پی ڈی ایم کے اجلاس کیض فیصلہ ہوا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی اور الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے، منگل اور بدھ کو پی ڈی ایم کا اجلاس دوبارہ ہوگا، جس کے بعد معیشت کی بہتر کیلئے اگلے اقدامات کو اعلان ہوگا۔
