وزیراعظم کی سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کی اصل اورجعلی ویڈیوجاری

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے دوران بنائی گئی اصل اور جعلی ویڈیوسوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرمریم اورنگز یب نے وزیراعظم شہبازشریف کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے فضائی دورے کی دو ویڈیوز جاری کی ہیں، اور کہا ہے کہ ان میں سے ایک ویڈیو میں نے جبکہ جعلی ویڈیو عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہدایت پر بنایا گیا تازہ شاہکار ہے۔

انہوں نے کہا خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے کی بجائے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری ٰ بی بی وزیراعظم شہباز شریف کی ویڈیو کی ایڈیٹنگ اور جعلسازی میں مصروف ہیں،جعلی ویڈیو میں جو کہا جارہا ہے کہ اس کی شہبازشریف کو ضرورت نہیں، بلکہ کیمرہ ایکشن اور اے آر وائی کی لائٹ کی ضرورت عمران خان کو ہے۔

انکاکہنا تھا سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرانے والی بشریٰ بی بی کی ارسلان بیٹےکو ہدایت کا تازہ شاہکار، اصلی اور بشریٰ بی بی کی تیارکردہ دونوں وڈیوز پیش خدمت ہیں۔

اینکر پرسن اقرارالحسن کا دعا زہرا کے اغوا ہونے کا دعویٰ

مریم اورنگزیب نے بتایاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی اصل وڈیو میں نے بنائی اور گزشتہ روز سہ پہر 4 بج کر28 منٹ پر میں نے میڈیا کو جاری کی تھی اوراصل ویڈیو اے آر وائی کے پاس بھی موجود ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا جب کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے جنازے پڑے تھے تو عمران خان کا کہنا تھا کہ میں بلیک میل نہیں ہوں گا، نعیم الحق اور کئی دیرینہ دوست وفات پاگئے لیکن عمران خان کو ان کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہ ملی، خیبرپختونخوا میں بدترین سیلاب اور ڈینگی تھا لیکن بے شرم اور بے حس عمران خان وزیراعلیٰ ہاؤس میں لڈو کھیلتے رہے۔

انہوں نے کہا مری میں سیاحوں کی لاشیں برف کے نیچے پڑی رہیں لیکن عمران خان کو بشریٰ بی بی نے جانے کی اجازت نہیں دی، اور وہ پہاڑوں کی سیر کرتا رہا، اب ان کو تکلیف ہو گئی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کی مشکلات میں ان کی مدد کیوں کرتا ہے، ان کے پاس کیوں جاتا ہے، ان سے ہمدردی کیوں کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا وزیراعظم کی جعلی ویڈیو ایف آئی اےسائبر کرائم ونگ کو بھجوا دی ہے، تاکہ ویڈیو میں آوازیں شامل کرنے والے جعلساز قانون کی گرفت میں آئیں، صحافت اور آزادی اظہار کی آڑ میں جھوٹ پھیلانے اورعمران خان کی کرپشن سے توجہ ہٹانے کے ایجنڈے کا حصہ بننے والے اے آر وائی کو بھی شرم آنی چاہئے جو سچائی اور حقیقت کا ہر لمحے قتل کرتا ہے۔

Back to top button