چیف جسٹس کو توسیع  دینے کی کوشش کی گئی تو احتجاج کریں گے : عمران خان

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا ہے کہ حکومت نےاگر مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو توسیع  دینے کی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے۔

عمران خان نے کہاکہ چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن ملےہوئے تھے۔آرمی چیف نے ان کی سپورٹ کی تھی تاہم 8 فروری کو ان کا سارا پلان ناکام ہوگیا۔میرے اسٹیبلشمنٹ سےرابطے کا سن کر ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔حکومت نےاگر مخصوص نشستوں کافیصلہ نہیں مانا اور چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینےکی کوشش کی تو ہم احتجاج کریں گے۔

سپریم کورٹ تفصیلی فیصلہ : الیکشن کمیشن احترام کا حق دار ہے، کچھ ججز تضحیک آمیز ریمارکس دیتے ہیں

عمران خان نے کہاکہ ہمارےحالات بنگلا دیش سےزیادہ برے ہیں۔حسینہ واجد نے آرمی چیف، چیف جسٹس اور پولیس چیفس اپنےلگائے ہوئے تھے اورجماعت اسلامی سمیت تمام اپوزیشن کو دیوار سےلگایا تھا۔یہ ساری چیزیں پاکستان میں بھی ہوئی ہیں اور ہورہی ہیں۔عمران خان کا مزید کہناتھا کہ الیکشن سےپہلے 9 مئی کےنام پر ہماری پارٹی پر کریک ڈاؤن کیاگیا۔ جنہوں نے 9 مئی کی فوٹیج چرائی انہوں نےہی 9 مئی کیا۔ہماری آدھی لیڈر شپ کو پکڑکر جیل میں ڈالا اور آدھی لیڈر شپ انڈر گراؤنڈ ہوگئی باقیوں سےویگو ڈالا کےذریعے پارٹی چھڑوادی گئی۔

Back to top button