پانی کے غیر قانونی کنکشن ریگولرائز کرنے کا منصوبہ تیار

حکومت سندھ نے غیرقانونی طور پر چلنے والے پانی کے کنکشن کوریگولرائز کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔حکومت سندھ نے کراچی کی کچی آبادیوں اور دیگرکم آمدنی والے علاقوں میں غیرقانونی طور پر چلنے والے پانی کے کنکشن کوریگولرائز کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے، منصوبے پر عملدرآمد کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپروومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیوایس ایس آئی پی) کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کے لیے مالی معاونت انٹرنیشنل بینک فارری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ (آئی بی آرڈی) اور ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے کی ہے۔
مذکورہ منصوبے کے تحت کراچی کی کچی آبادیوں اور دیگر کم آمدنی والے علاقوں میں چلنے والے پانی کے کنکشن کو ریگولرائز کیا جائے گا اور ان علاقوں
چیئرمین پی ٹی آئی کی دہشتگردی کے 3 مقدمات میں ضمانت خارج
میں سیوریج کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔
