پنشنرز کی پنشن پر ٹیکس نہیں لگے گا،آئی ایم ایف مان گیا

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پنشنرز کی پنشن پرٹیکس نہ لگانے کیلئے  آئی ایم ایف کو راضی کرلیا۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان اور آئی ایم ایف ٹیم کے مابین آج ورچوئل مذاکرات ہوئے،ایف بی ار نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار کی تھی۔

مودی نے تیسری بار وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

 

ورچوئل مذاکرات میں بزنس اور تنخواہ دار طبقہ پر یکساں ٹیکس لگانے کی تجاویز پر غوروخوض کیا گیا، پاکستانی ٹیم کی طرف سے  بزنس اور تنخواہ دار طبقہ پر یکساں ٹیکس لگانے پر آئی ایم ایف کو متعدد تجاویز پیش کیں۔ دونوں فریقین کا ٹیکس تجاویز پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

پاکستانی ٹیم آئی ایم ایف سے آج کے مذاکرات پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دیں گے

Back to top button