آئی ایم ایف نےمعاشی مسائل سے دوچارسری لنکا کو قرض دینے سے انکارکر دیا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نےسخت معاشی مسائل سے دوچار ملک سری لنکا کو قرض دینے سے انکار کر دیاہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے سری لنکا کو نئے قرض کی فرہمی کو اصلاحات سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک تباہ حال معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سخت اور ناگزیر اصلاحات نہیں کرلیتا تب تک مالی امداد ناممکن ہے۔

آئی ایم ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سری لنکا میں بحرانی کیفیت پر فکرمند ہیں لیکن ایک مناسب میکرو اکنامک پالیسی فریم ورک بننے سے قبل نئی مالی امداد کی فراہمی ناممکن ہے۔ سری لنکا کو دیرپا اصلاحات اور اقتصادی استحکام پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔

بیان کے مطابق اصلاحات کے بجائے سری لنکا اس وقت قرض میں سے 16 کروڑ ڈالر ادویات، گیس اور دیگر ضروری اشیاء پر خرچ کر چکا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ کا اپنا کھلاڑی عمران فوج پر برہم کیوں ہے؟

واضح رہے کہ سری لنکا 51 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے کے باعث اپریل میں دیوالیہ ہوگیا تھا۔ صدر اور وزیراعظم شدید عوامی دباؤ اور احتجاج کے باعث مستعفی ہوکر بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔

Back to top button