عمران نیازی نے غیرآئینی سول مارشل لاء نافذ کیا

حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں‌ سول مارشل لا نافذ کر کے غیرآئینی اقدام کیا ہے، کل کا دن پاکستانی کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

صدر ن لیگ نے عدم اعتماد تحریک مسترد کرنے کو سوچا سمجھا منصوبہ قرار دے دیا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران نیازی نے بڑے سازشی ذہن کے تحت آئین توڑا، آرٹیکل 5 کے زمرے میں کوئی چیز آرہی تھی تو اسپیکر نے تحریک 24 مارچ کو کیوں منظور کی؟

جنونی شخص نے اقتدارکی ہوس میں آئین کوروند ڈالا

شہباز شریف نے کہا کہ تحریک کو کل ووٹنگ کیلئے پیش کیا جانا تھا،اس تحریک میں کسی قسم کا ردوبدل ممکن نہیں تھا، صدر ن لیگ نے کہا کہ جس امریکی سفارتکار پر دھمکی کا الزام لگایا گیا، اسی کو پاکستانی سفیر نے ایک ہفتے بعد دعوت دی اور شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے سفیر نے 16 مارچ کو الوداعی ڈنر دیا جس کی انہوں نے ٹوئٹ بھی کی۔

اپوزیشن رہنما نے یہ بھی کہا کہ اپنے ٹوئٹ میں ہمارے سفیر نے ڈونلڈ لو کا اچھے تعلقات اور تعاون پر شکریہ ادا کیا ، دوسری جانب بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر ہم بین الاقوامی سازش کا حصہ ہیں، تو سزا دیں مگر عدم اعتماد کا سلسلہ تو مکمل ہونے دیں جمہوریت چلنے دیں، عدلیہ کے فیصلے سے ملک کی قسمت لکھی جائے گی۔

Back to top button