عمران خان کی ارکان کو سینیٹ کمیٹیوں سےمستعفی ہونےکی ہدایت

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونےکی ہدایت کردی۔

علیمہ خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ تمام سینیٹرز فوری طور پر کمیٹیوں سے مستعفی ہوں، ساتھ ہی یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ چند دنوں میں آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔

علیمہ خان نےعمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

علیمہ خان نے کہاکہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام باتیں بے بنیاد ہیں، تاہم بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں چکر آنے کی شکایت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے خود کہا کہ انہیں چلتے وقت چکر آتے ہیں، اس سلسلے میں ان کے طبی معائنے کی درخواست بھی جمع کرا دی گئی ہے۔

Back to top button