عمران خان روبہ صحت،آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان روبہ صحت، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے خلاف جمعے کو ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ لانگ مارچ کو ملک گیر احتجاج میں بدلا جائے گا یا نہیں۔

اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے ساتویں دن صوبہ پنجاب کے شہر وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے میں سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان زخمی ہوئے تھے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ارشد شریف کا کینیا کا وزٹ ویزا وقار کا سپانسرڈ نکلا

اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا اور جب تک عمران خان کا مطالبہ پورا نہیں ہوتا، ملک گیر احتجاج جاری رہے گا، جعمرات کو کنٹینر پر فائرنگ کے فوراً بعد ملک کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے جن میں کراچی، پشاور، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد نمایاں تھے۔کوئٹہ سے اردو نیوز کے نمائندے زین الدین احمد کے مطابق بلوچستان میں پی ٹی آئی نے شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے، کوئٹہ، پشین، لورالائی، ہرنائی، ژوب اور نوشکی سمیت مختلف شہروں میں بازار، مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں۔

پی ٹی آئی کارکن بازاروں میں گشت کرکے دکانیں بند کرا رہے ہیں۔ ٹریفک بھی معمول سے کم ہے، وکلا تنظیموں کی اپیل پر بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے، پشاور میں پاکستان تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ سیکریٹری جنرل اسد عمر کی ہدایت پر بعد از نماز جمعہ تین بجے ہشتنگری چوک پر عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔دوسری طرف عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران اتحادی میں شامل جماعتوں کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، تحریک انصاف کی سینیئر لیڈرشپ کا اجلاس عمران خان کی زیرصدارت آج دوپہر دو بجے شوکت خانم ہسپتال میں ہوگا۔

جمعرات کو فائرنگ کے بعد عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے مطابق اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ’کارکنان چیئرمین کی کال کے لیے تیار رہیں، متحدہ عرب امارات نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔جمعے کو اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے ٹویٹ کیا کہ امارات تشدد اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو گوانتاناموبے جیل بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ایک اہم تعیناتی سے قبل عمران خان پر قاتلانہ حملہ سنگین سازش کی کڑی ہے، اسلام آباد ریڈ زون میں ٹریفک کی آمدورفت کو بند کر دیا گیا ہے، امریکہ نے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام فریق تشدد سے گریز کریں۔

جمعے کو امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’تشدد کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں اور ہم تمام فریقوں سے تشدد، ہراسیت اور ڈرانے دھمکانے سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک جمہوری اور پُرامن پاکستان کا خواہاں ہے اور پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

Back to top button