کیاعمران خان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی؟اہم خبر آگئی

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل پر حکومت کا بڑا بیان سامنے آگیا۔

 وفاقی وزیر خواجہ آصف کا  نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں۔ عمران خان نے پہلے تمام حربے استعمال کیے، جب دیکھا کہ وہ بند گلی میں آگئے ہیں تو وہاں سے اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں کہ مذاکرات کر لو۔عمران خان نے پچھلے تین چار دن میں جو صلح یا پشیمانی کے چند الفاظ ادا کیے ہیں، ان میں کوئی خلوص یا سچائی نہیں ہے۔

Back to top button