پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلئے آپریشن کا فیصلہ

حکومت نے پی ٹی آئی ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش خالی کروانے کے لیے کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سی ڈی اے پی ٹی آئی اراکین سے لاجز بائی فورس خالی کروائے گا اور اس حوالے سے سی ڈی اے ڈائریکٹر کی جانب سے سی ڈی اے مجسٹریٹ کو آپریشن میں معاونت کا خط لکھا گیا ہے۔
خط کے متن کے مطابق آپریشن میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے معاونت کی جائے، پی ٹی آئی کے ڈی نوٹیفائی ممبران کو 24 جنوری کوسرکاری رہائشیں خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا۔
خط میں کہا گیا کہ رہائشیں خالی نہ کرنے پر آپریشن کرنا ہے لہٰذا کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ اسد قیصر، آفتاب جہانگیر سمیت متعدد اراکین نے ابھی تک پارلیمنٹ لاجز خالی نہیں کیے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج
