عمران خان کے کردارکی وجہ سے نوجوان مایوسی کاشکار ہیں،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کا نوجوان مایوس ہے تو اس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کردارہے۔

جرمنی کے شہر میونخ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ  بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس سے ہم نمٹ رہے ہیں، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیسے چلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانس میں اے آئی کانفرنس ہوئی جہاں دنیانے ٹیکنالوجی پر بات کی، پاکستان کہاں تھا؟ ہم اپنے نوجوانوں کوڈیجیٹل دور کے لیے تیار نہیں کررہے ہیں، مقاصد کےحصول کے لیے سیاسی ومعاشی استحکام ودیگرمسائل پرغورکی ضرورت ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کابل میں نئی حکومت کےبعدسے ماحول تبدیل ہوا اور دہشتگردی کے واقعات بڑھے ہیں، دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے ہمیں اتفاق رائے پیداکرنےکی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا پیپلزپارٹی کاموقف ہمیشہ یہ رہا کہ تمام ادارے ایک دائرے میں کام کریں، سیاست دان بھی اپنے دائرے میں رہ کرکام کریں۔انہوں نے کہا  آج ملک کا نوجوان مایوس ہے تو اس میں بانی پی ٹی آئی کا کردارہے، ان سے جمہوری کردارکی امید نہیں،عمران خان کی سیاست سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا۔

Back to top button