عمران خان کا یوٹرن،جنیداکبر کوچیئرمین پی اے سی برقراررکھنےکافیصلہ

 سابق وزیراعظم عمران خان کا یوٹرن،پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ والیس لے لیا۔

 پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عمران خان اور بیرسٹر گوہر کے درمیان آخری ملاقات میں کیا گیا۔عمران خان نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات میں موقف اپنایا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذمہ داریاں ہونے کی وجہ سے جنید اکبر کی سیاسی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا استعفیٰ دینے کی صورت میں اسپیکر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کے بجائے کسی اور جماعت کو دے دیں گے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کا عہدہ جانے سے پارٹی کو پارلیمان میں نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا جس پر عمران خان نے بیرسٹر گوہر کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ واپس لے لیا۔

اسلام آباد میں اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں جنید اکبر نے کہا کہ نہیں معلوم کہ ان کے استعفے کی تجویز کس نے دی تھی، بانی نے استعفے کا کہا تو ضرور دیں گے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ پارٹی کے اندر کچھ لوگ ان کا استعفیٰ چاہتے تھے ان کی خواہش پوری ہوگئی۔

Back to top button