پاکستان کی امریکہ کو زیروٹیرف دوطرفہ تجارت کی پیشکش

پاکستان نے امریکا کو منتخب آئٹمز پر زیرو ٹیرف دوطرفہ تجارت کی پیشکش کردی۔

تفصیلات  کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کےپاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانےکے جواب میں پاکستان نے یہ تجویز دی، پاکستان منتخب ٹیرف لائنز پر زیرو ٹیرف کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو  توسیع دینا چاہتا ہے۔یہ پیشکش امریکی صدرکی طرف سے پاک بھارت فائر بندی کا معاہدہ کرنے کے بعد کی گئی، جنگ بندی کے بعد امریکی صدر نے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے ساتھ ’بہت سی تجارت‘ کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ متعدد ممالک پر بھارتی جوابی ٹیرف عائد کیا تھا جس کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹیوں میں افراتفری مچ گئی تھی۔

 بعد ازاں صدر ٹرمپ نے جوابی ٹیرف میں 90 روز کے وقفے ا علان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کئی ممالک امریکا کے ساتھ مذاکرات پر راضی ہیں۔

Back to top button