سینیٹ:پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادمنظور

بھارت کیخلاف آپریشن بُنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینیٹ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
تفصیلات کےمطابق اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاک بھارت حالیہ جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔
قرار داد میں بھارت کو منہ توڑ جواب پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین کیا گیا ہے۔ متن میں پاکستان کا علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعاد کیا گیا ہے۔
قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ آپریشن بُنیان مرصوص کو کامیابی سے تکمیل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی یک جہتی کا ثبوت دیا گیا۔پروفیشنل ملٹری آپریشن پر ایئر فورس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
سینیٹ میں پیش قرارداد میں بھارت کی طرف سے پاکستان میں مساجد معصوم شہریوں پر حملہ کی مذمت بھی کی گئی ہے جبکہ کہا گیا ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہے گا، پاکستان تمام مسائل کا حل ہمیشہ بات چیت کرنے کا خواہاں ہے مسئلہ کشمیر پر بھی مذاکرات کا خواہش مند ہے۔
قرارداد میں مزید لکھا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی طرح کے مس ایڈونچر کا بھارت کو بھرپور جواب دیتا رہے گا۔