عمران خان سےرہنماؤں کی ملاقات کی درخواست پرفریقین کونوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ نےجنید اکبر، رؤف حسن، شیر علی ارباب اور ڈاکٹر امجد کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے عائشہ خالد ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔عائشہ خالد ایڈوکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں بانی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کی دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ کو ملاقات کے لیے لسٹ جاتی ہے مگر اس کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جاتی۔اس پر جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ مجھے اصل حقیقت کا نہیں پتہ مگر میں فریقین کو نوٹس کرتا ہوں۔

بعدازاں، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیکرٹری داخلہ اور سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردیے۔

  اس موقع پر فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق اختیارات عدالت کے پاس ہوتی ہے، جس درخواست کا رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا وہ مختلف نوعیت کی درخواست کورٹ ون میں زیر سماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ توہینِ عدالت کی درخواست عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی تناظر میں دائر کردی گئی ہے، عدالت نمبر ایک میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی محدود ملاقاتوں سے متعلق درخواست زیر سماعت ہے۔

Back to top button