تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس سے متعلق انکم ٹیکس آرڈیننس منظور

فنانس بل 2025-26 میں تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس سے متعلق مجوزہ آرڈیننس قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے۔

مختلف تنخواہں سلیبز کے لیے نیا ٹیکس ڈھانچہ متعارف کرایا گیا ہے۔

6لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ پر کوئی انکم ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔6لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر صرف اضافی رقم پر 1 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔12لاکھ سے 22لاکھ روپے سالانہ پر 6ہزار روپے فکسڈ ٹیکس لاگوہوگا۔اضافی رقم پر 11 فیصد انکم ٹیکس لاگوہوگا۔22لاکھ سے32لاکھ روپے سالانہ پر 1لاکھ16ہزار فکسڈٹیکس،اضافی رقم پر23فیصدانکم ٹیکس لاگوہوگا۔

31لاکھ سے41لاکھ سالانہ پر3لاکھ46ہزار روپے فکسڈٹیکس،اضافی رقم پر30فیصدانکم ٹیکس لگےگا۔41لاکھ سےزائدسالانہ آمدن پر 6لاکھ 16ہزار روپے فکسڈٹیکس ،اضافی رقم پر35فیصدانکم ٹیکس لگے گا۔

بل کے مطابق سالانہ ایک کروڑ روپے سے زیادہ پنشن لینے والوں پر 5 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔ ایک کروڑ روپے سالانہ سے کم پنشن لینے والے افراد ٹیکس سے مستثنیٰ رہیں گے۔

Back to top button