بھارت پاکستان کےساتھ جنگ کے قابل نہیں،نیئراعجاز

سینئر اداکار نیئراعجاز نے کہا ہے کہ جنگ پاکستان اور بھارت دونوں کیلئے اچھی نہیں  تاہم بھارت میں اتنی طاقت اور ہمت ہی نہیں کہ وہ لڑسکے۔

پاکستان کے اداکار نیئراعجاز کانجی ٹی وی پر گفتگو میں کہنا تھا کہ ماضی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بنائے گئے پی ٹی  وی کے ڈراموں میں کام کرنے کے تجربے پر بھی بات کی۔ماضی میں ’لاگ‘ نامی ڈرامے میں بھارتی فوجی میجر کے کردار کو کافی سراہا گیا اور انہوں نے بھی جان لگا کر خود کو ظالم بھارتی میجر کے طور پر پیش کیا۔ان کے کردار نے بہت سارے مظلوم کشمیریوں کو قتل کیا ہوتا ہے، ان کے کردار کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی بھی کشمیری پاکستان کا نام نہ لے اور پاکستان سے اظہار محبت نہ کرے۔

اداکار نے کہا کہ ماضی میں ایسے کردار اور ڈرامے اس لیے بھی مقبول ہوتے تھے کیوں کہ اس وقت کردار میں ڈھل جانے کے لیے اداکار کے پاس وقت ہوتا تھا، اسے کئی دن پہلے ہی بتا دیا جاتا تھا کہ آپ کو کاسٹ کرلیا گیا ہے، اب کاسٹ کرنے سے چند گھنٹے قبل فون کرکے بلالیا جاتا ہے۔

Back to top button