بھارت : زبان کا تنازع سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد بھی ختم نا ہوا ، زبردستی مراٹھی بلوائی جانے لگی

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں زبان کا تنازع زور پکڑ گیا اور سپریم کورٹ کےواضح احکامات کےبعد بھی ختم نا  ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق  پیزا ڈلیوری بوائے سےکہا گیا کہ وہ جب تک مراٹھی نہیں بولے گا اس کو پیسے نہیں دیں گے۔

سپریم کورٹ نےپچھلے مہینےمہاراشٹرا میں تمام سائن بورڈز کو مراٹھی میں لکھنے کا لوکل میونسپل کونسل کافیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔

بی جے پی کے وزیر نے بھارتی فوج کی مسلم کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا

 

سپریم کورٹ نےفیصلے میں لکھا تھا کہ زبان کاکوئی مذہب نہیں ہوتا، زبان کمیونٹی، علاقے اور عوام کی ہوتی ہے، یہ رابطے کا ذریعہ ہوتی ہےاورلوگوں کو قریب لانے میں مددگار ہوتی ہے۔

انڈین نیوز ویب سائٹ نے پیزا ڈلیوری بوائےکی ویڈیو کے ساتھ پچھلے ماہ کی کچھ ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جن میں مہاراشٹرا کے مقامی لوگ دوسرے صوبوں سےآئےلوگوں کو زبردستی مراٹھی بولنے پر مجبور کرتےدکھائی دے رہے ہیں۔

Back to top button