مودی کی قیادت میں ہندوستان امن کے لیےسنگین خطرہ ہے ، پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کورکمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ملک ایک نازک موڑ پر کھڑا ہےاورایسےمیں قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، ایسے وقت میں قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں ، بلاول بھٹو زرداری

 

پی ٹی آئی کے اعلامیےمیں کہا گیا کہ مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، ہم اس جنگ کی حمایت اور تسلط کےخطرناک عزائم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سیاسی اور  کورکمیٹی نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی طاقت اور واضح ردعمل کامظاہرہ کر رہے ہیں۔

Back to top button