بھارت : پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر بی جے پی کی ہی کارکن نکلی

بھارت کی طرف سے پاکستان کےلیے جاسوسی کےالزام میں گرفتار کی گئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے نکلا۔
17 مئی کو گرفتار کی جانے والی ہریانہ کی یوٹیوبرجیوتی ملہوترا بی جے پی کی کارکن نکلی، جیوتی ملہوترا کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مودی سرکار کا الزام ہےکہ جیوتی نےپاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطہ رکھ کرحساس معلومات فراہم کی تھیں۔
اس کے برعکس گرفتارخاتون یوٹیوبر بی جے پی ہریانہ سے وابستہ ہیں، اورمتعدد بار بی جے پی کے ایونٹس میں شریک ہو چکی ہیں۔
پاک بھارت جنگ بندی میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں، ٹرمپ نے توجہ کا مرکز بننے کی کوشش کی ،بھارتی سیکریٹری خارجہ
بھارتی بارڈر کراس کرنے پر بی ایس ایف کےجوان نےجب شناخت پوچھی تو جیوتی نے خود کو ہریانہ بی جے پی سے بتایا تھا۔
بی ایس ایف جوان نےبی جے پی ہی چاہیےکہہ کر خاتون سے جانچ پڑتال چھوڑ دی تھی، بی ایس ایف جوان کا جانچ پڑتال نہ کرنا اور چھوڑنا قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔