بھارتی اداکار رجنی کانت کوگھربم سےاڑانےکی دھمکی مل گئی

بھارت کے شہرچنئی میں سپرسٹار رجنی کانت کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

سپر اسٹار رجنی کانت اور اداکار دھنش کو بم کی دھمکی دینے والے ای میلز موصول ہوئے۔ نا معلوم شخص کی جانب سے بھیجی گئی ای میلز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں اداکاروں کے گھروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔

دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو حفاظتی طور پر گھیرے میں لے لیا۔ تفصیلی تلاشی کے بعد کوئی مشکوک چیز برآمد نہ ہونے پر الرٹ ختم کر دیا گیا۔

Back to top button