پاکستانی طیارےگرانےکابھارتی دعویٰ بےبنیادہے،چینی دفاعی ماہرین

چین کے سابق دفاعی اتاشی چنگ ژی ژونگ نے پاکستانی طیارے گرانےکا بھارتی دعویٰ بے بنیاد قرار دیدیا۔

چنگ ژی ژونگ نےپاک-بھارت تنازع کے دوران بھارت کے6پاکستانی طیارے گرانے کے دعوے کو’’خود فریبی‘‘ قرار دیا۔

پاک-بھارت جنگ میں پاکستان کی جانب سے رافیل سمیت بھارتی جنگی طیارے مار گرائے جانے پر اپوزیشن کی تنقید کا سامنا کرنے کے بعد بھارتی ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ نے تین ماہ بعد ایک نیا، مگر بے بنیاد، دعویٰ کر دیا۔

چنگ ژی ژونگ نے کہا کہ بھارتی الزامات کے حق میں کوئی قابلِ اعتبار ثبوت موجود نہیں اور انہیں عالمی برادری نے وسیع پیمانے پر مشکوک قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق، یہ دعویٰ ’’مزاحیہ، ناقابلِ یقین اور غیر مؤثر‘‘ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان متعدد بار شواہد پیش کر چکا ہے کہ جنگ کے دوران بھارت کے 6 طیارے مار گرائے گئے، جب کہ خود بھارت کے اعلیٰ فوجی افسران نے بھی اپنی فضائیہ کے نقصان کا اعتراف کیا، اگرچہ 6 طیاروں کی تباہی کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

Back to top button