چھوٹے کرداروں سے کیرئیر بنانیوالے بھارتی سپر سٹارز

بھارتی فلم انڈسٹری کے بے شمار اداکاروں نے اپنے کیرئیر کا آغاز چھوٹے کرداروں اور ٹی وی ڈراموں سے کیا، لیکن بعد ازاں وہ فلم انڈسٹری کے سپر سٹار بن گے اور خوب نام کمانے میں کامیاب رہے، ایسے ہی فنکاروں میں ایک نام بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا بھی ہے۔
شاہ رخ خان آج بالی ووڈ کے بادشاہ کے طور پر جانے جاتے ہیں لیکن اداکار نے اپنے کیریئر کی شروعات 1989 میں ٹی وی شو ’’فوجی‘‘ اور ’’سرکس‘‘ میں نہایت چھوٹے کردار سے کی، اس وقت شاید انہیں کوئی پہچانتا بھی نہیں تھا لیکن آج شاہ رخ اپنی محنت اور لگن سے بالی ووڈ کے سب سے زیادہ مشہور اداکار بن چکے ہیں اور ان کے دیوانے صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود ہیں۔
بھارتی اداکارہ ودیا بالن کو کون نہیں جانتا، وہ ’’کہانی‘‘، ’’ڈرٹی پکچر‘‘، ’’عشقیہ‘‘ سمیت نجانے کتنی ہٹ فلموں میں کام کر چکی ہیں، بالی ووڈ کی اس ٹاپ اداکارہ نے بھی اپنا کیریئر 90 کی دہائی میں ٹی وی کی چھوٹی سکرین کے ڈرامے ’’ہم پانچ‘‘ سے شروع کیا تھا۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے مرحوم اداکار عرفان خان صرف بالی ووڈ میں نہیں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنی صلاحیتوں کا جادو جگا چکے، بھارتی فلم انڈسٹری کے اس سپر سٹار نے اپنے کیریئر کا آغاز ’’بھارت ایک کھوج‘‘، ’’چانکیا‘‘، ’’سارا جہاں ہمارا‘‘ جیسے ٹی وی شوز سے کی تھی۔ لیکن کسی کو کیا پتہ تھا کہ ٹی وی پر چھوٹے چھوٹے کردار کرنے والا یہ اداکار ایک دن بالی ووڈ کا سپراسٹار بن جائے گا۔
کیا آپ نے 10 ارب ویوز لینے والی ویڈیو کو دیکھا ہے؟
بالی ووڈ اداکارہ مونی روئے بھی کیریئر کی ابتدا میں ٹی وی کی اداکارہ تھیں، اداکارہ نے بھارتی ٹی وی کے مشہور شو ’’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘‘ میں ایک چھوٹے سے کردار سے اپنے کیریئر کی شروعات کی، لیکن آج وہ بھی بالی ووڈ میں اپنے صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو اس دنیا سے گزرے کچھ عرصہ ہو گیا لیکن وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں بستے ہیں، کئی ہٹ فلموں میں کام کرنے والے سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی ڈرامے’’کس دیش میں ہے میرا دل‘‘ میں ایک چھوٹے سے کردار سے کیا تھا۔
آیوشمان کھرانا کا نام بھی آج بالی ووڈ کے بڑے ستارے کے طور پر لیا جاتا ہے، تاہم اداکار نے اپنے کیریئر کی ابتدائی وی پر مختلف شوز میں بطور اینکر اور میزبان کی تھی، بعد ازاں انہیں فلم ’’وکی ڈونر‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
