ر یورفرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا انڈسٹریل زون میں کام تیزی سے جاری

ریورفرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا انڈسٹریل زون میں کام تیزی سے جاری ہے۔3 کلومیٹر کی سیورج لائن کا کام مکمل کر لیا گیا۔روڈا کی جانب سے انڈسٹری مالکان اور صنعت کاروں کو زمین رجسٹریشن کے لیے30مئی کی آخری تاریخ دے دی۔
روڈا کی جانب سے صنعتکاروں کا انتباہ کیاگیا کہ 30 تاریخ تک زمین اور تعمیرات کی رجسٹریشن نہ کروانے والوں کی کارروائی کو غیر قانونی سمجھا جائے گا۔ صنعتکاروں اور فیکٹری مالکان کو بجلی، گیس، پانی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔فیکٹری سیلنگ اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
