ادویات اور دیگر اشیا میں موجود یہ پڑیا کیوں رکھی جاتی ہے؟

اکثر چیزوں کو خریدنے پر ان کے ڈبوں میں ایک سفید رنگ کی چھوٹی سی پڑیا نکلتی ہے جس پر سلیکا جیل لکھا ہوتا ہے۔مگر یہ سلیکا جیل کیا ہوتا ہے اور اگر اسے غلطی سے کھا لیا جائے تو کیا ہوتا ہے؟اس پڑیا کو چیزوں کے ڈبے کے اندر اس لیے رکھا جاتا ہے کیونکہ سلیکا جیل نمی کو جذب کرتا ہے جس سے وہ چیزیں خراب نہیں ہوتیں۔برقی مصنوعات، ادویات، جوتے اور متعدد مصنوعات میں اسی لیے سلیکا جیل کی پڑیا موجود ہوتی ہے تاکہ وہ خشک رہ سکیں۔

یہ بنیادی طور پر سلیکون ڈائی آکسائیڈ سے بنی ریت ہے جو اپنے حجم کے 40 فیصد حصے کے برابر پانی کو جذب کر سکتی ہے۔ویسے تو سلیکا جیل کے پیکٹ پر ڈو ناٹ ایٹ (اسے مت کھائیں) لکھا ہوتا ہے مگر یہ زہریلا نہیں ہوتا۔یعنی اگر غلطی سے آپ نے اسے کھا لیا ہے تو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں مگر اسے بچوں کی پہنچ سے دور رکھنا چاہیے کیونکہ اس کے دانے حلق میں پھنس سکتے ہیں جس سے سانس لینا مشکل ہو سکتا ہے۔

اسی طرح بہت زیادہ مقدار میں اسے کھا لینا آنتوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے جہاں سلیکا جیل پانی کو جذب کرنے لگتا ہے۔اس کو آپ چند حیرت

واپسی پر نوازشریف کی اسٹیبلشمنٹ سے صلح ہوگی یا جنگ؟

انگیز کاموں کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Back to top button