سیلاب متاثرین کی مد دپرامریکہ کےشکرگزار ہیں، وزیرداخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کمانڈ سینٹر اور اس کی نمائندہ کے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کو سراہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ میں امریکی کمانڈسینٹر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے قیمتی تعاون فراہم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات ہماری دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کا مظہر ہیں اور اس مشکل وقت میں ہمارے عوام کے لیے بے حد ضروری ریلیف فراہم کرتے ہیں۔
محسن نقوی کے مطابق یہ تعاون نہ صرف انسانی ہمدردی کا مظہر ہے بلکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرپا شراکت داری کی بھی عکاسی کرتا ہے، جو قدرتی آفات کے دوران عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
