ایمانوئیل میکرون دوبارہ فرانس کے صدر منتخب ہوگئے

ایمانوئیل میکرون اپنی خاتون حریف میرین لیپن کو شکست دے کر دوبارہ فرانس کے صدر منتخب ہوگئے۔ ایمانوئیل میکرون وہ پہلے فرانسیسی صدر ہیں، جو 20 سال میں دوسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں۔
انتخابی نتائج کے مطابق ایمانوئیل میکرون نے 58.55 فیصد جبکہ مخالف امیدوار میرین لی پین نے 41.45 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ملک بھر میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہی اور 47 ملین سے زیادہ لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
صدارتی امیدوار میرین لیپن کا تعلق انتہا پسند جماعت سے ہے جس نے موجودہ الیکشن میں اپنی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ فرانس میں انتہا پسندی میں اضافہ ہورہا ہے۔
ایمانوئیل میکرون نے بھی اپنے اقتدار کے دوران بہت سے اسلام مخالف اقدامات کیے جن میں اس نے توہین آمیز خاکوں کی بھرپور حمایت کی، مسلمانوں پر حجاب نہ پہننے سمیت کئی پابندیاں لگائی گئیں لیکن میرین لیپن خصوصاً مسلمانوں کے بارے میں اور زیادہ سخت گیر نظریات رکھتی ہیں۔
انتخابی نتائج آنے کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے میرین لیپن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتیجہ ایک شاندار فتح کی نمائندگی کرتا ہے اور اب وہ جون میں پارلیمانی انتخابات میں بھرپور طریقے سے میدان میں اتریں گی۔

Related Articles

Back to top button