بلدیاتی انتخابات میں برطانیہ کی کنزرویٹوپارٹی کو بدترین شکست

بلدیاتی انتخابات میں برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹوپارٹی کو بدترین شکست کاسامنا کرنا پڑا۔
نتائج کے مطابق برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی ایک ہزار 5 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پرہے جبکہ کنزرویٹو اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی 435 ۔۔ 435 نشستیں حاصل کر سکی ہیں۔گرین پارٹی نے 137 نشستیں جیت لیں جبکہ 214 آزاد امیدوار بھی کامیاب قرار پائے ہیں۔
وزیراعظم رشی سونک کے حلقے میں بھی کنزرویٹو پارٹی ہار گئی، لیبر پارٹی سے متعدد مضبوط سیٹیں چِھن گئیں، بریڈ فورڈ میں بھی لیبر پارٹی کو آزاد امیدواروں کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لیبر پارٹی نے بریڈ فورڈ میں 10 سیٹیں جیتیں جبکہ 9 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے۔
