حج سے قبل غلاف کعبہ 3 میٹر اوپر اٹھا دیا گیا

World Latest News in Urdu حج سے قبل غلاف کعبہ کو 3 میٹر اوپر اٹھا دیا گیا۔حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کو نیچے سے 3 اوپراٹھانے کے بعد چاروں طرف سےسفید کاٹن کے کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا جسے ’احرام‘ کہا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کو اوپر اٹھانے کے لیے 50 سے زائد ماہرین کی ٹیمیں ہیں اس کے لیے خصوصی سیڑھی استعمال کی جاتی ہے۔

غلاف کعبہ جسے ’کسوہ‘ کہا جاتا ہے کو اوپراٹھانے کا مقصد حج کے دوران رش کے باعث اسے نقصان سے بچانا ہے۔ غلاف کعبہ اٹھانے کے کام کی نگرانی حرمین شریفین کے ڈائرکٹوریٹ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کی۔

4ارب ڈالرکا بندوبست کرلیا،پاکستان ڈیفالٹ نہیں کریگا

حج ختم ہوتے ہی غلاف کعبہ کو سابقہ پوزیشن میں بحال کر دیا جائے گا۔

Back to top button