سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے ایران کی تردید اور ثالثی کی پیشکش

ایران نے سعودی عرب پر یمن کے حوثیوں کے حالیہ حملوں میں اپنے کسی بھی قسم کے کردار کی تردید کرتے ہوئے سعودی عرب اور یمن میں اختلافات ختم کرانے کےلیے سفارتی کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران ہمیشہ سے تنازع کے خاتمے کےلیے سفارتی صلاحیتیں استعمال کرنے کےلیے تیار رہا ہے اور اگر دونوں فریق درخواست کریں تو ایران اس مقصد کےلیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔
ایران امریکا کی جنگ میں عراق کو60 ارب ڈالرکےنقصان کاسامنا
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے کے ممالک اور وسیع تر اسلامی دنیا سے توقع کی جاتی ہےکہ وہ اس تنازع کو ختم کرنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کےلیے سنجیدہ کوششیں کریں۔
واضح رہےکہ حوثیوں کے سعودی عرب پر میزائلوں اور ڈرونز کے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہےجس سے مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک میں صورت حال مزید کشیدہ ہوتی جارہی ہے۔

One Comment