ٹرمپ کا سعودیہ کو حوثیوں کے خلاف اسرائیل کی مدد قبول کرنے کا مشورہ

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف اسرائیل کی مدد کی پیشکش قبول کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل سعودی عرب کےلیے مددگار ثابت ہوا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر سے سوال کیا گیاکہ کیا سعودی عرب کو حوثیوں کےخلاف لڑائی میں مدد دینے سے متعلق اسرائیل کی پیشکش قبول کرلینی چاہیے؟ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیاکہ ہاں،بالکل، میرے خیال میں سعودی عرب کو ایسا کرنا چاہیے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل سعودی عرب کےلیے بہت مددگار ثابت ہوا ہے۔

یاد رہےکہ رواں ہفتے کے آغاز میں ایک سفارتی ذریعے نے اسرائیلی اخبار کو بتایاتھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی ثالثی کے ذریعے سعودی عرب کو حوثیوں کےخلاف مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے ایران کی تردید اور ثالثی کی پیشکش

اس پیشکش کا ایک مقصد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانابھی تھا۔

تاہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس اقدام کی مخالفت کی کیوں کہ انہیں خدشہ تھاکہ اس پر سعودی عوام کی جانب سے ردعمل سامنے آسکتا ہے۔

 

Back to top button