سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: جنرل عامر رضا

 

 

 

 

کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،افواجِ پاکستان ملک کے چپے چپے کی حفاظت کےلیے ہمہ وقت تیار ہیں اور  سرحد پار سے ہونےوالی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتےہوئے کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کا کہنا تھا کہ کیڈٹس ملکی سلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،عملی زندگی کے آغاز میں آپ کو ہر روز چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

جنرل عامر رضا نے کہاکہ کیڈٹس عملی زندگی میں پیش آنےوالے چیلنجز کا بہادری سے مقابلہ کریں،دیانت داری،بہادری اور جرات قیادت کے اہم اصول ہیں،خواتین کی شرکت باعث افتخار ہے،افواجِ پاکستان نے ہرشعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

انہوں نے کہاکہ خطے میں امن کےلیے پاکستان کا ثالثی کردار دنیا بھر نے دیکھا،خطے کی حالیہ کشیدہ صورت حال میں پاکستان نے عالمی سطح پر مثبت کردار اداکیا۔

کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ نے کہاکہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، پاکستان کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں،پاکستان کی افواج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کےلیے ہمہ وقت تیار ہیں،سرحد پار سے ہونے والی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر عالمی سطح پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل طلب معاملہ ہے،خطے میں پائیدار امن کےلیے مسئلہ کشمیر حل کرناضروری ہے،فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی بند ہونی چاہئے۔

کیا گورنرراج کے نفاذ سےKPKمیں دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے؟

جنرل سید عامر رضا نے کیڈٹس سے کہاکہ ہمارے بہادر جوان ملک کے تحفظ کےلیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں،آپ کے کندھوں پر ملک کی سلامتی، وقار اور تحفظ کی بھاری ذمہ داری ہے۔

 

Back to top button