ایران پر حملہ امریکا کو شکست سے دوچار کرے گا : ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وسط مدتی انتخابات کےبعد واشنگٹن کو خبردار کرتےہوئے کہا ہےکہ ایران پر حملہ امریکا کو فتح نہیں بلکہ شکست سے دوچار کرےگا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھاکہ امریکی عوام نے انتخابی نتائج کے ذریعے اپنی حکومت کو واضح پیغام دےدیا ہے،اگر امریکی حکومت حقائق کو نظرانداز کرتےہوئے اپنی خطرناک پالیسی پر قائم رہی تو اس کی غلطیوں کے نتائج ماضی کے تمام تجربات سے زیادہ سنگین ہوں گے۔
اسماعیل بقائی نے ایران پر حملے کو امریکا کے ناکام اندازوں اور تزویراتی غلطیوں کا نتیجہ قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکا لالچ اور ایک دھوکے باز فریق کی حمایت میں ایران کےخلاف غیرقانونی اور خوفناک جنگ میں گھسیٹا گیا۔
امریکی انتخابات بھی ایران امریکا دشمنی ختم نہیں کرسکتے : مجتبیٰ خامنہ ای
اسماعیل بقائی نےکہا کہ ایران ایسا ملک نہیں جسے دھمکیوں سے خوفزدہ کیا جاسکے یا جارحیت کے ذریعے ہتھیار ڈالنےپر مجبور کیا جاسکے۔

One Comment