ایران کی معاونت ، بھارتی اور ترک کمپنیوں پر امریکی پابندیاں عائد

 

 

 

امریکا نے ایران کی مبینہ معاونت کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف پابندیوں کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے بھارت اور ترکیہ کی کمپنیوں اور افراد کو بھی نشانے پر رکھ لیا۔امریکی محکمہ خزانہ نے الزام عائد کیا ہےکہ متعلقہ نیٹ ورکس ایرانی تیل کی غیرقانونی ترسیل اور فضائی شعبے کی معاونت میں ملوث ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایرانی حکومت کی مدد کرنےوالے افراد اور اداروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔نئی پابندیاں ٹرمپ انتظامیہ کے آپریشن ’اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ کا حصہ ہیں۔

پابندیوں کی فہرست میں بھارت میں مقیم سنیل کمار شرما اور ان کی اہلیہ جسپریت پریتی بھی شامل ہیں، جب کہ سنیل کمار شرما سے منسلک مزید 9 اداروں کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑےگا۔

امریکی محکمہ خزانہ کاکہنا ہےکہ اس نیٹ ورک نے ایران سے تیل لے جانےوالے جہازوں کو جعلی پرچم اور سرٹیفکیٹس فراہم کیے۔اس کے علاوہ ایران کے فضائی شعبے کی معاونت کے الزام میں ترکیہ کی کمپنی فوگوگراؤنڈ سروسز پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

امریکی حکام کےمطابق دونوں نیٹ ورکس پر بحری فراڈ کے ذریعے ایران کے خفیہ آئل ٹینکر نیٹ ورک کی معاونت کا الزام ہے۔

ایران پر حملہ امریکا کو شکست سے دوچار کرے گا : ایرانی وزارت خارجہ

امریکی وزیرخزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہاکہ آپریشن ’اکنامک آؤٹ کاسٹ‘ کے تحت واضح پیغام ہےکہ یا تو آپ ہمارے ساتھ ہیں یا ہمارے مخالف۔ایرانی حکومت کی مسلسل معاونت کرنے والے افراد اور اداروں کے خلاف پابندیاں عائد کی جاتی رہیں گی۔

 

Back to top button