شمالی کوریا کا بین البراعظمی میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کیا ہے، برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل نے جاپانی سمندر میں گرنے سے پہلے 1 گھنٹے سے زائد پرواز کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بین البراعظمی بیلسٹک میزائل لانچ کے مناظر شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی نے نشر کیے ہیں۔برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ گزشتہ روز کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل نے جاپانی سمندر میں گرنے سے پہلے 1 گھنٹے سے زائد پرواز کی۔برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی جاسوس طیاروں کی در اندازی کے خلاف میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جاپان، جنوبی کوریا اور امریکا نے شمالی کوریا کے اس بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔

دبئی میں ایسا کچھ نہیں ہواکہ مولانا کو تحفظات ہوں

Back to top button